بلاول بھٹو سے ملاقات، پنجاب کے بڑے سیاسی خانوادے کی خاتون سابق ایم این اے پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد (آئی این پی )سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہائوس میں پی پی پی میں شمولیت کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو کی ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ شاہین وٹو کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close