لیبیا کشتی حادثے کے ملزم سمیت 5 افراد گرفتار، نام اور پہچان سامنے آ گئی

گجرات (آئی این پی )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم سمیت 5ملزمان گجرات سے گرفتار کر لئے گئے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالا زون ساجد اکرم چوہدری کے مطابق انسانی سمگلرز کے خلاف گجرات میں کریک ڈائون کیا گیا اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم سیٹھ مسعود سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

انہوں نے بتایاکہ ملزم سیٹھ مسعود کا نام ایف آئی اے کی ریڈ بک میں شامل تھا، ملزم لیبیا کے راستے یورپ ہونے والی انسانی سمگلنگ کا اہم کردار ہے جو سونے کے کاروبار کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث انٹرنیشنل گروہ کیلئے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close