ورلڈ کپ میں بابراعظم نے بدترین اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور (پی این آئی) آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہونے لگا۔

میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کپتان ، بیٹنگ اور فیصلہ سازی کی صلاحیت پر سوالات اُٹھنے لگے ہیں، ابتدائی 4 میچز میں ورلڈ کپ بابراعظم کیلئے بطور بلے باز بلکل اچھا ثابت نہ ہوا۔ قومی ٹیم کے کپتان ٹورنامنٹ میں چار میچز کے دوران محض 83 رنز بناسکے ہیں جس میں روایتی حریف بھارت کیخلاف 50 جبکہ آسٹریلیا کے خلاف 18، سری لنکا مقابل 10 اور نیدرلینڈز جیسی کمزور ٹیم کے سامنے صرف 5 رنز کی باری شامل ہے۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے 29 سالہ کپتان بابراعظم بطور نمبر ایک بیٹر شریک ہوئے تھے تاہم ان کی ناقص بیٹنگ پرفارمنس سے ٹاپ پوزیشن بھارت کے شبمان گل کے ہاتھوں خطرے میں پڑگئی ہے۔

ورلڈکپ میں کپتانوں کی بدترین بیٹنگ اوسط بابراعظم 20.75 کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پہلے نمبر پر بنگلادیش کے شکیب الحسن 18.33، جنوبی افریقا کے ٹمبا بوؤما 19.66 کی اوسط کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 21.50 کی ایورج کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں