عمران خان کے وکلاء کی بڑی کامیابی، اڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل میں آج صبح ہونے والی سائفر کیس سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔۔۔۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔۔۔۔۔آج کی سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن عدالت نے فردِ جرم کی کارروائی اگلی سماعت کے لیے مقرر کر دی۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران دونوں ملزمان اور ان کی لیگل ٹیم کمرۂ عدالت میں موجود تھی۔۔۔۔

ج اڈیالہ جیل کے اندر ہونے والی سماعت سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی کے ترجمان عمیر نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کی سماعت میں نقول ہی تقسیم ہونی چاہئیں، گزشتہ سماعت پر نقول تقسیم نہیں ہوئیں۔۔۔۔عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کی سیکشن 14 کی درخواست عدالت نے منظور نہیں کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں