کراچی (پی این آئی) کراچی کی بندرگاہوں سے مبینہ طور پر گندم کی ترسیل رکنے کے سبب ملک بھر میں گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم سے گندم کی ملک بھر میں ترسیل رک گئی ہے، جس سے آٹے کی قیمت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایکسل لوڈ پر عمل کے باعث ٹرکوں پرگندم لوڈ نہیں کی جارہی۔ کراچی کی دونوں بندرگاہوں پرگندم کے3جہازوں سے گندم آف لوڈ کی جارہی ہے، 2جہاز روس اور ایک جہاز رومانیہ سے گندم لے کر پہنچا ہے، تینوں جہازوں سے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم ملک بھر میں ترسیل کی جانی ہے تاہم گزشتہ 3 روز سے کراچی کی دونوں بندرگاہوں سے گندم کا ایک ٹرک بھی روانہ نہ ہوسکا۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایکسل لوڈ نفاذ سے پہلےایک ٹرالر پر6ہزار بوری آتی تھی اب3ہزار300آئیں گی، گندم کی ترسیل میں مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹیشن سے نرخ میں اضافہ ہوجائے گا۔ ٹرالرز اور ٹرکوں کے کرائے میں اضافے سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، ایکسل لوڈ کے باعث خوردنی تیل، درآمدی لوہا سمیت دیگراشیا کی ترسیل بھی رک گئی۔
ایوسی ایشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ایکسل لوڈ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، ٹرک کو صرف 27ٹن وزنی لوہا لے جانے کی شرط سے امپورٹرز پریشان ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں