احمد آباد (پی این آئی)احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے سب سے بڑے میچ میں بھارتی شائقین پاکستان کو شکست دے کر خوش تو دکھائی دیے تاہم زیادہ خوش نظر نہیں آئے۔ میچ کے بعد گفتگو میں بھارتی شائقین نے تسلیم کیا کہ انہیں احمد آباد گراؤنڈ میں پاکستانی مداحوں کی کمی محسوس ہوئی، پاکستانی مداح ہوتے تو ان کے ساتھ مقابلے بازی ہوتی ہے اور پھر جیت ہوتی تو انہیں چڑانے میں زیادہ مزا آتا ہے، پاکستانیوں کو بھارت کے ویزے ملنے چاہیے تھے۔
بھارتی شائقین نے کہا کہ جس طرح کے میچ کی توقع لیکر وہ آئے تھے، ایسا مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملا اور میچ یک طرفہ رہا، پاکستانی اننگ کے بعد ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ بھارت میچ جیت چکا ہے۔کچھ شائقین نے کہاکہ بھارت کی پہلے بیٹنگ اچھی تھی، اب بولنگ بھی اچھی ہوتی جا رہی ہے، شائقین نے کہا کہ پیسے وصول نہیں ہوئے کیونکہ ہزاروں روپے کے ٹکٹ لیے، پروگرام بنایا تاہم میچ یک طرفہ ثابت ہوا، پاکستان 250 اسکور کرتا یا 300 تو مقابلہ اچھا ہوسکتا تھا۔
کچھ بھارتی شائقین کو پاکستانی ٹیم کی بری کارکردگی پر افسوس بھی ہوا، ایک فین نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے بھارت اب ویمنز ٹیم بنائیگا، شاید یہ ان کو ہراسکیں، کسی نے کہا کہ ہمارا ورلڈکپ ختم ہوگیا، پاکستان کو ہرا کر سمجھو ہم ورلڈکپ جیت گئے،کسی کو امید تھی کہ فائنل میں پھر سے مقابلہ پاکستان اور بھارت کا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں