تین ملزمان گرفتار ، 133 کلو گرام منشیات برآمدکرلی گئی

پشاور(آئی این پی )کینٹ ڈویژن کے تھانہ سربند پولیس کی بڑی کاروائیکے دوران، تین ملزمان گرفتار کرکے133 کلو گرام منشیات برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق پولیس کوخفیہ اطلاعات ملنے پر اہم کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادیکینٹ ڈویژن کے تھانہ سربند پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان گرفتارکرکے133 کلو گرام منشیات برآمدکرلی گرفتار ملزمان میں درویش، عبدالستار اور مصطفی شامل ہیں جو ضلع خیبر کے رہائش ہیںملزمان گاڑیوں کے زریعے براستہ پشاور دیگر اضلاع سمیت پنجاب کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے

خصوصی کارروائیوں کے دوران 111 کلوگرام چرس اور 22 کلوگرام افیون برآمدکرلی ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے سمیت منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے،منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرکاریں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،سربند پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے،پولیس ٹیم نے باڑہ قدیم چیک ناکہ بندی کے دوران تین مختلف کاروائیوں کے دوران گاڑیوں سے 111 کلوگرام چرس اور 22 کلوگرام افیون برآمد کرکے درویش ولد سید فقیر، عبدالستار ولد علیسان اور مصطفی ولد عاقل کو گرفتار کرلیا، گرفتار تمام ملزمان ضلع خیبر کے رہائشی ہیں، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے سمیت منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے، اسی طرح منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹرکاریں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں