خیبر پختونخوا میں ایک سال میں بجلی کی فراہمی، وصولی اور نقصانات کی تفصیلات جاری

ہری پور (آئی این پی)خیبر پختونخوا میں ایک سال میں بجلی کی فراہمی، وصولی اور نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔سیکرٹری توانائی کے مطابق ہری پور میں بجلی نقصانات 5 فیصد اور ایبٹ آباد میں ایک فیصد رہے، خیبر پختونخوا میں بجلی فراہمی کی مد میں137 ارب روپے کا نقصان ہوا۔راشد لنگڑیال نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 439 ارب روپے کی بجلی فراہم کی گئی، گزشتہ مالی سال صوبے میں صرف 5 اضلاع میں 75 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 اضلاع میں نقصانات 5 فیصد اور 7 اضلاع میں 75 فیصد سے زائد رہے، 4 اضلاع سے 152 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں وصولی 70 ارب روپے اور نقصانات 30 ارب روپے رہے، مردان سے 23 ارب روپے وصولی اور 11 ارب روپے نقصان رہا، نوشہرہ سے وصولی 24 ارب روپے جبکہ نقصانات 9 ارب روپے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ چارسدہ سے 6 ارب وصولی اور 8 ارب روپے نقصان ہوا، کرم میں نقصانات 98 اور اورکزئی میں 94 فیصد رہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان بجلی نقصانات 94، 94 فیصد رہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹانک میں نقصانات 82، کرک 78 اور ڈی آئی خان میں بجلی نقصانات 65 فیصد رہے، بنوں کے بجلی نقصانات 63 فیصد، کوہاٹ 27 اور سوات میں 12فیصد رہے۔سیکریٹری توانائی نے مزید کہا کہ صوابی میں بجلی نقصانات 23 فیصد، شانگلہ 66 اور باجوڑ میں 83 فیصد رہے۔2022-23 میں خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں بجلی نقصانات صفر فیصد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں