عطائی ڈاکٹر کی غفلت ، 15سالہ لڑکے کو ہائی ڈوز انجکشن لگا دیا، پھر کیا ہوا؟

کندھ کوٹ(آئی این پی)مبینہ طور پر عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے 15سال کا لڑکا دم توڑ گیا،نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں مبینہ طور پر عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے 15سال کا لڑکا اپنی جان کی بازی ہار گیا،اس حوالے سے ورثا کا کہنا ہے کہ بیمار بچے کو غوث پور میں خالد ملک کے کلینک لے گئے تھے، عطائی ڈاکٹر نے بچے کو ہائی ڈوز انجکشن لگا دیئے جس سے طبیعت مزید بگڑ گئی،

ورثا نے الزام لگایا کہ انجکشن لگنے کے باعث بچے کے جسم میں انفیکشن ہوا، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر اعلی انتظامیہ واقعے کی نوٹس لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں