اسلام آباد (پی این آئی )آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔ حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام’ہارنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا تھا کہ بھارت میں چھوٹی باؤنڈریز ہیں لہٰذا ورلڈکپ میچز کے دوران زیادہ رنز ہوں گے۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ موجودہ ورلڈکپ میں کوئی میچ ایسا بھی ہوگا جس میں 400 رنزبھی ہو سکتے ہیں۔
عماد وسیم کی پیشگوئی کے چند روز بعد ہی سری لنکا اور جنوبی افریقا کے میچز میں یہ پیشگوئی سچ ثابت ہوتی دکھائی دی۔ گزشتہ روز نئی دلی میں کھیلے گئے جنوبی افریقا اور سری لنکا کے میچ میں ورلڈکپ کے جہاں متعدد ریکارڈ بنے وہیں ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا اور لنکن ٹائیگرز کو جیت کے لیے 429 رن کا ہدف دیا۔ پہاڑ جیسے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں