تین کمسن بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

عمرکوٹ(آئی این پی)تین کمسن بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ عمر کوٹ کے علاقے کنری کے قریب نواحی گاں میں پیش آیا جہاں تین کمسن بچے پانی کے تالاب کے پاس کھیلتے ہوئے پاں پسلنے سے تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے بچوں میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے، جن کی شناخت صنعان، مقصود اور مہک کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو تالاب سے نکال کر کنری ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکڑز نے موت کی تصدیق کردی جس کے بعد بچوں کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close