نواز شریف کی واپسی، ن لیگ کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچنے کے بعد گرفتار ہونے سے بچانے کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے پاکستان آنے سے قبل اپنی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔ یہ فیصلہ نواز شریف کی لاہور ائرپورٹ پر گرفتاری سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔۔۔۔ یہ واضح نہیں ہے کہ پارٹی ضمانت کے لیے عدالتوں سے کب رجوع کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں نے، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارٹی کی قانونی ٹیم تین بار کے وزیر اعظم کی وطن واپسی سے ایک ہفتہ قبل ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے پر نواز، شہباز شریف اور مریم نواز سے لندن میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں میں تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔ دریں اثنا ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے صرف دو روز قبل عدالت میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی جمع کرائی جا سکتی ہے جس میں استدعا کی جائے گی کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد کو سات روز تک گرفتار نہ کیا جائے اور وہ خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں