چودھری شجاعت حسین کے گھر قرآن خوانی

گجرات(آئی این پی)چودھری ظہور الہی کی برسی پر چودھری شجاعت حسین کے گھر پر قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔چودھری ظہور الہی شہید کی بیالیسیوں برسی کے موقع پر چودھری ظہورالہی پیلس میں قرآن خوانی کرائی گئی، سالانہ برسی میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے بھی شرکت کی، برسی میں مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل پنجاب چودھری شافع حسین بھی شریک ہوئے، سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے بھی دعا میں شرکت کی، برسی کی تقریب میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چودھری ظہورالہی ایک نڈر، دلیر لیڈر تھے، عوامی خدمت میں اپنی مثال آپ تھے، چودھری سالک حسین نے کہا چودھری ظہور الہی عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، چودھری شافع حسین نے کہا خدمت اور رواداری کی سیاست کا تسلسل ہمارا خاندان زندہ رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close