لاہور( پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت ناکام معاشی پالیسیوں کی قیمت عوام سے وصول کرنے کا ظالمانہ سلسلہ ترک کرے ،عوام کی قوت خرید سلب کرنے کے بعد یہ اضافہ ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نگران حکومت ہر لحاظ سے پی ڈی ایم کی مجرمانہ حکومت ہے کی توسیع و تسلسل ہے،
امید تھی انوارالحق کاکڑ مجرموں کے وارث بننے کی بجائے کسی بہتر راہ کا انتخاب کریں گے، مجرموں اور احمقوں نے معیشت کا جنازہ نکالا، نالائق اور برائے نام نگران عوام کو دفن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس تازہ اضافے سے مہنگائی کی تباہ کن لہر کی شدت بڑھے گی، آئین و قانون کی بجائے ملک کو اپنی منشا کے تابع چلانے والوں کے پاس مزید تجربوں کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لے کر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جائے، مجرموں کا گروہ داخلی امن کو آگ لگا کر انتشار و فساد کی راہ ہموار کرنے کی بجائے فوری انتخاب کروائے اور اقتدار منتخب حکومت کو منتقل کرنے کی ٹھانے،بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف عوامی ردعمل کو مزید روکنا اب ممکن نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں