کراچی (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ملکی تاریخ میں 314 ارب روپے کے سب سے بڑے ٹیکس فراڈ کیس کا مقدمہ کے ایچ اینڈسنزکمپنی کامالک محمدکاشف،محسن علی کیخلاف درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں 314 ارب روپے کے سب سے بڑے ٹیکس فراڈ کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ، ایف بی آر نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے کے ایچ اینڈ سنز کمپنی کے مالک محمدکاشف اور محسن علی کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کرادیا۔
مقدمہ ایف بی آر کراچی کیریجنل ٹیکس آفس ون کی جانب سے درج کرایا گیا ، ایف بی آر ذرائع نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلییچھاپیماریجارہیہیں ، دونوں نامزد ملزمان نیجعلی انوائسز کیذریعیکاروبارظاہرکیا۔ایف بی ا?ر کا کہنا تھا کہ ماسٹرمائنڈملزم کاشف جعلی انوائسزبناکرمحسن کودیتاتھا، پوریملک میں آئرن اوردیگرکاروبارکی جعلی سیلزدکھائی گئی تاہم نیٹ ورک کیمزید15لوگوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔یاد رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی ا?ر) کے عملے نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اربوں مالیت کا ٹیکس فراڈ پکڑا تھا، کے ایچ اینڈ سنز نامی جعلی کمپنی نے314ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کیا، مذکورہ کمپنی کاغذات میں تو موجود ہے لیکن حقیقت میں اس کا کوئی وجود نہیں، فراڈ کمپنی بینامی شخص محمد کاشف کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ایف بی آر کے مطابق کمپنی دستاویزات میں آئرن اینڈ اسٹیل کا جعلی کاروبار ظاہر کیا گیا، رجسٹریشن کیلئے کمپنی نے لیاقت مارکیٹ، اگیری مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ مارکیٹ کراچی کا پتہ لکھوایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں