کراچی (آئی این پی) پولیس نے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیائ الرحمان کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کیعلاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاالرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے اٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سیواقعیکی رپورٹ طلب کرلی اور واقعیکی تفتیش کیلئیٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
کراچی پولیس چیف نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کیاحکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی ہے، مقصدربیع الاول میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنا ہے، سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ سیشواہد اکھٹے کرلییہیں۔دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے گلستان جوہرمیں مولانا ضیاالرحمان کی کلنگ کے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ مولاناضیا رات میں واک کیلئیگلستان جوہرآتیتھے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے ، مختلف زاویوں سیتحقیقات کی جارہی ہیں۔عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر2حملہ آورتھے، جائیوقوعہ سے2مختلف ہتھیاروں کے11خول ملیہیں، جائیوقوعہ سیملنیوالیخول فرانزک کیلئییجیگئیہیں۔ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ واقعہ فرقہ وارانہ ہییاکوئی اورتحقیقات کی جارہی ہیں، واقعیمیں’’را ‘‘کیملوث ہونیکاشبہ ہے، ابتدائی طورپربھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونیکیشواہدملیہیں۔انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گلستان جوہر بلاک سولہ میں پیش ا?یا،مولانا ضیائ الرحمن پارک سے واک کر کیگھرجا رہے تھے اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کیا ،: مقتول شیخ ضیاالرحمان سیکوئی چیزچھینی نہیں گئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں