مظفرگڑھ (پی این آئی) ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹبہ کریم آباد کے رہائشی قاسم کے ہاں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دل سینے سے باہر نکلا ہوا ہے۔۔۔۔ مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق نومولود کا دل نارمل حالت میں کام کررہا ہے، بچے کو آپریشن کیلئے چلڈرن ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ بچے کے والد قاسم نے حکومت سے بچے کے علاج کیلئے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غربت کے سبب بچے کا علاج نہیں کرواسکتے اس لیے حکومت ان کی مدد کرے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں