الزام تراشیوں کی جنگ تیز، رانا ثناء اللہ نے مہنگی چینی کی زمہ داری آصف زرداری پر ڈال دی

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان الزام تراشیوں کی جنگ تیز ہو گئی ہے ۔۔۔۔ احسن اقبال کی طرف سے نوید قمر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اب رانا ثناء اللہ نے براہ راست سابق صدر آصف زرداری کو نشانہ بنایا ہے ۔۔۔۔ سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ ملک میں چینی کے بحران اور قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی زمہ داری آصف زرداری پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ چینی برآمد کرنے کا مؤقف آصف زرداری کا تھا، مگر فیصلہ پوری کابینہ نے کیا۔۔۔۔رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے معاشی مسائل کی وجہ آئی ایم ایف سے چیئرمین پی ٹی آئی کا معاہدہ ہے، وہ جیل میں ہوں یا نہ ہوں،

ن لیگ کو فرق نہِں پڑتا، پنجاب میں اکثریت حاصل کریں گے ۔۔۔۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے بھی جب پارٹی نے کہا وہ بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان آ گئے، اس بار بھی مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں