اسلام آباد(انٹرنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت کو آگاہ کئے بغیر ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری روک دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میاں گل حسن اورنگزیب نے ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے صوبوں کو فیکس اور واٹس ایپ بھی کر دیا، پٹشنر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔عدالت نے ہدایت کی کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کیا جائے،کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر ہو تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں