شہری تیز بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) اتوار کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادمیں موسم مرطوب، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم دیر،چترال،مانسہرہ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ،صوابی،پشاور،مردان،خیبر،کوہاٹ،کرم اوروزیرستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مری ،گلیات، راولپنڈی ،اٹک،جہلم ،چکوال،میانوالی ، گجرات،سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں