آخری اوورز میں پاکستانی بالرز کی شاندار بالنگ، بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)کینڈی(پی این آئی) ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے ہدف دےد یا۔ بھارت کی پوری ٹیم 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا، بھارت کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب روہت شرما 11رنز بنا کر شاہ شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے، بھارت کے دوسرے بلے باز ویرات کوہلی بھی زیادہ دیر کریس پر نہ ٹھہر پائے وہ 4 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔کیچ آؤٹ ہوئے ،بابراعظم نے یہ شاندار کیچ پکڑا ۔ بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شبمن گل تھے جو 10 رنز بنا کر حارث رؤف کی گینڈ پر بولڈ ہوگئے۔ ایشن کشن 82 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہردیک پانڈیا87 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے ، بھارت کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رویندر جدیجا تھےانہیں بھی شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا، ایس این ٹھاکر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئےانہیں نے صرف 3 رنز سکور کیے تھے۔ٹاس جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ اچھا سکور کر کے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔

ہماری ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلرز اور 3 ہی سپنرز ہیں۔ کیمپ میں ایشیا کپ کی بھرپور تیاری کی ہے۔ بابراعظم نے کہاکہ سری لنکا کی کنڈیشن سے واقف ہیں،ہم پوری تیاری کرکے آئے ہیں میچ جیتیں گے،کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ ہر کوئی پاک بھارت میچ کا انتظار کرتا ہے، 2ماہ سے سری لنکا میں کرکٹ کھیل رہےہیں،ان کا کہناتھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما،ویرات کوہلی،شوبامن گل، ہاردیک پانڈیا،رویندار جدیدا،جسپرت بمرا، اورمحمد شامی شامل ہیں۔ان کے علاوہ کُلدیپ یادو ، شریاس آئیر اور محمد سراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں