اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے میں اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب کا کوئی بھی شہری گھر بیٹھے آن لائن اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دے سکے گا۔رپورٹ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کی طرف سے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم پابندی کا حتمی خاتمہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہو گا۔ کابینہ کمیٹی کی طرف سے آل پاکستان اسلحہ لائسنس کی فیس بھی ایک لاکھ روپے سے کم کرکے صرف 15ہزار روپے کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں