عمران سے صلح ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا، مونس الٰہی اپنے مؤقف پر قائم

لندن(انٹرنیوز)سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان سے صلح ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا، شہباز شریف اپنے مقاصد میں کامیاب رہے، ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف اپنے مقاصد میں کامیاب رہے، انہوں نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف موقع ملنے کے باوجود ڈلیور کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی بلوں،مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، اگر انتخابات تاخیر سے ہوئے تو ملکی معیشت کو مزید نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے صلح ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close