بھارتی کرکٹ بورڈ کی اہم شخصیت نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

نئی دہلی (پی این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔ایک بیان میں راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے۔راجر بنی نے کہا کہ مجھے پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، میرا پاکستان کا دورہ ہمیشہ یادگار رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ اْمید ہے میرے دورہ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ روابط کو فائدہ ہوگا، پاک بھارت مقابلے ایشیز سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کرکٹ کے لیے اہم ہیں۔

واضح رہے کہ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، آخری مرتبہ وہ 2005 میں ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں