کراچی(آئی این پی)محکمہ بلدیات نے غیرقانونی تعمیرات کی لسٹ طلب کرلی، نگراں وزیر بلدیات کے احکامات پر ڈی جی ایس بی سی اے سے معلومات طلب کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے غیرقانونی تعمیرات کی لسٹ طلب کرتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے کو ہدایت کی ہے کہ تمام طلب کردہ ریکارڈ جمعہ کے دن تک فراہم کیا جائے۔
نگران وزیر بلدیات کی جانب سے اس سلسلے میں احکامات ملنے کے بعد ڈی جی ایس بی سی اے سے معلومات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ملٹی اسٹوری بلڈنگز کے کمپلیشن پلانزکی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، بلڈنگز کی سیل، اشتہار، اسٹرکچر این اوسیز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ون ونڈو فیسلٹی سے منظور ہونے والے بلڈنگز پلانزکی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے، جمعہ کے دن تک ڈی جی ایس بی سی اے کو ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں