شاداب خان کو رن آئوٹ کرکے پوری افغان ٹیم خوشی مناتی رہی لیکن راشد خان کیوں ٹیم کیساتھ شامل نہ ہوئے؟

لاہور(پی این آئی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، بازی کبھی افغانستان کی طرف تو کبھی پاکستان کے حق میں پلٹ رہی تھی، بلآخر اس انتہائی ہائی پریشر میچ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا لیکن اس میچ میں افغان باولر کی جانب سے شاداب خان کے آوٹ پر کافی تنقید کی جا رہی ہے اور اسے سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔

در اصل دوسرے ون ڈے کا سب سے دلچسپ موڑ وہ تھا جب 50 ویں اوور کی پہلی گیند پر افغان باولر فضل حق فاروقی نے پاکستانی نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے شاداب خان کو گیند کروانے سے پہلے رَن آؤٹ (منکڈ) کر دیا۔اس آوٹ کے بعد جہاں تمام افغان کھلاڑی وکٹ کو سیلیبریٹ کرنے فضل حق فاروقی کے پاس آئے تو راشد خان نے ایسا نہیں کیا بلکہ وہ اپنی فیلڈ پوزیشن پر ہی کھڑے رہے اور ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں کو دیکھتے رہے ۔ راشد خان نے اس خوشی میں شامل نہ ہو کر واضح پیغام دے دیا کہ وہ اس چیز کے خلاف ہیں۔راشد خان کے اس رویے پر پاکستانی فینز نے ان کی خوب تعریف کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں