پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، الیکشن کمیشن کے حوالے سے اہم ایجنڈا زیر غور آئے گا

کراچی(آئی این پی) چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو ہوگا جس میں وفد کو الیکشن کمیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن وفد بھیجنے اور وفد کی تشکیل کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کرے گی، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو بلاول ہائوس کراچی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سی اے سی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئیں گے، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو 29 اگست کو بریفنگ کیلئے دعوت دی ہے، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کئے جانے والے مقف کی بھی منظوری دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں