بٹگرام چئیرلفٹ ریسکیو آپریشن ، مزید کتنے بچوں کو بچا لیا گیا؟ آئی ایس پی آر نے تصدیق کر دی

بٹگرام(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 5 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ریسکیو آپریشن میں مزید 3 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب تک بحفاظت نکلے گئے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایک بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کے بعد اب گراؤنڈ سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ہیلی کاپٹرریسکیو آپریشن رات اور موسم کے باعث روک دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں