سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے کے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 94 ہزار 444 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 889 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں