اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش ہو گئیں جس کے بعد انہیں جج محمد سہیل نے 9 مئی واقعات کے کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔۔۔۔ چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمات کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش ہوئے۔۔۔
بشریٰ بی بی کے کمرہ عدالت میں پہنچنے پر جج محمد سہیل نے انہیں بیٹھنے کی ہدایت کی۔۔۔۔ دوران سماعت جج نے پوچھا کہ کیا بشریٰ بی بی شاملِ تفتیش ہو چکی ہیں؟ بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش ہونے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جاتی ہے بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں