شہباز شریف کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) شہباز شریف کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے شہباز شریف کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد شہباز شریف اب وزیراعظم نہیں رہے ۔کابینہ ڈویژن نے اس کے ساتھ ہی انوار الحق کاکڑ کا بطور نگران وزیراعظم نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم بن گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں