سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی؟ خریداروں کیلئے خوشخبری

کراچی (پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی؟ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت2 لاکھ 22 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 90 ہزار 672 روپے ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت آج 4 ڈالر کم ہوکر 1918 ڈالر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں