عالمی سطح پر چاول کی قیمتیں 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی سطح پر چاول کی قیمتیں بارہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، اس بات کا دعویٰ یو این فوڈ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ یو این فوڈ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چاول کی قیمت کا انڈیکس جولائی میں 2.8 فیصد بڑھ کر 129.7 پوائنٹس تک پہنچ گیا، ستمبر 2011ء کے بعد چاول بلند ترین قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن تھائی لینڈ اور ویت نام میں ال نینو کے باعث انتہائی درجہ حرارت سے چاولوں کی پیداوار متاثر ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ روس کے اجناس معاہدے کے خاتمے اور بھارت کی جانب سے برآمد پر پابندی کا اثر بھی چاولوں کی قیمت پر پڑا۔ یو این فوڈ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چاول کی خرید کے مستقبل کے سودے 16.02 ڈالر فی 45 کلو گرام میں طے ہوئے۔ بھارت، پاکستان، تھائی لینڈ، ویتنام اور کمبوڈیا عالمی منڈی میں چاول کے سرکردہ برآمد کنندگان ہیں جبکہ چین، ملائیشیا، فلپائن، سینیگال، نائیجیریا اور بینن چاول کے اہم درآمد کنندگان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں