عمران خان کو سزا سنانیوالے جج ہمایوں دلاور کو لندن میں پی ٹی آئی کارکنان نے گھیر لیا

لندن (پی این آئی) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو لندن میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

سوشل میڈؤیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جج ہمایوں دلاور اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی شروع کردی اور گاڑی کے قریب آنے لگے تاہم وہاں موجود سیکیورٹی نے مشتعل کارکنوں کو گاڑی کے قریب نہ آنے دیا ۔مشتعل افراد نے جج ہمایوں دلاور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “YOU WILL NOT FIND PEACE”۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے کرپٹ کرپٹ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں