اٹک (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کو 24 گھنٹے مکمل ہوگئے ہیں۔ رات اٹک جیل میں گزاری ۔ اے سی سی سہولت نہیں دی گئی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے کے مطابق جیل میں تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ بشریٰ بی بی کو شوہر سے ملاقات کی اجازت ہوگئی۔کھانا اعلی افسر خود چیک کرکے فراہم کرے گا۔ روزانہ اخبار بھی پڑھ سکیں گے۔ جیل قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائےگا۔
پولیس ٹیم انہیں اڈیالہ روڈ سے پمز اسپتال لے کر پہنچی جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کیا۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق میڈیکل کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیے جانا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں اٹک جیل منتقل کر کے ہائی سیکورٹی زون کے لاک اپ میں رکھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کرنے کے بعد جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کردی گئیں۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو مینوئل کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے جبکہ انہیں اپنے ساتھ بیرک میں ضروری سامان جیسے تولیہ، ٹشو پیپر، پینے کا پانی، چشمہ، تسبیح اور گھڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔انتظامیہ کی جانب سے لاک اپ میں پانی، کرسی، زمین پر سونے کے لیے میٹرس فراہم کردیا گیا ہے جبکہ کولر، ایئرکنڈیشن جیسی سہولیات کو عدالتی حکم سے مشروط کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں