ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی، مسافر بس الٹنے سے 2 بچوں سمیت 5 جاں بحق، 20 زخمی

راجن پور (پی این آئی) جنوبی پنجاب میں راجن پور کے علاقے فاضل پور میں ڈرائیور کی آنکھ لگنے سے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔۔۔ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ڈاکٹر اسلم کا کہنا ہے کہ فاضل پور میں ڈرائیور کو نیند آنےکی وجہ حادثہ پیش آیا۔۔۔۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، حادثے میں مجموعی طور 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد شدید زخمی ہوئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close