رشوت وصولی کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)ایس ایچ او سچل چوہدری سلیم کو رشوت وصولی کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چوہدری سلیم نے سچل تھانے میں اپنے کمرے میں رشوت وصول کی،جس پر آئی جی سندھ نے فوری نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او چوہدری سلیم کو رشوت لینے کے الزام میں معطل کر کے بی کمپنی بھیج دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چوہدری سلیم نے کسی کیس میں لاکھوں روپے کی رقم وصول کی، ایس ایچ او نے کس کیس میں کس شخص سے یہ رشوت وصول کی ہے۔کراچی کے تھانوں کے اندر پولیس اہلکاروں اور افسران کی جانب سے رشوت وصولی عام ہے، کئی علاقوں میں مجرموں سے ہفتہ وصولی کے لیے ان کی سرپرستی بھی کی جاتی ہے، تاہم محکمہ پولیس کی جانب سے اس کے سد باب کے لیے کوئی پالیسی یا حکمت عملی روبہ عمل نہیں لائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں