لاہور(پی این آئی)عثمان بزدار کو نئے آرڈیننس کے تحت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ا ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی۔ نیب ذرائع کے مطابق نئے آرڈینیس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
عثمان بزدار کے خلاف خاندان سمیت 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے، تقرر و تبادلے، گندم برآمد اور ٹھیکوں میں بے ضابطگی کا کیس چل رہا ہے۔ع
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں