نواز شریف اچھے آدمی ہیں، پاکستان کے موجودہ حالات کا اصل ذمہ دارکون ہے؟ شہزاد اکبر کی صحافیوں سے گفتگو منظر عام پر آگئی

لندن (پی این آئی)پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب رہنے والے شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ حالت کے زمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں۔

 

 

 

لندن میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے، وہ تباہی کے ذمہ دار ہیں، ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار قمر جاوید باجوہ ہیں۔سابق مشیر برائے احتساب کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی، اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں، مجھے رواں برس انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے، پی ٹی آئی حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا کہ ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں