ملک کے اکثر علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا ،میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار اور بالائی وسطی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، وسطی جنوبی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے ،

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،مالاکنڈ، بالاکوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور، راولپنڈی، جہلم میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے، جبکہ چارسدہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ، کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چارسدہ، مردان،نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، دیر، سوات ، کوہاٹ اور کوہستان میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا،میانوالی میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ، گوجرانوالہ ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد ،لاہور، بھکر، لیہ، تونسہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔واضح رہے کہ موسلادھار بارش کے باعث سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور ، فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ،

اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں