2 طیارے پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )2 طیارے پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، ویڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق کولمبیا میں دو طیارے تربیتی پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر گرگئے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حکام کے مطابق حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ایک لیفٹننٹ کرنل ہلاک ہوگیا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں طیارے ٹکرانےکا مبینہ منظر دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس حادثے میں لیفٹننٹ کرنل کے علاوہ ایک اور شخص کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں