ملک میں آئندہ 4 روز موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملک کےزیادہ تر حصوں میں20 سے 24 جون کے دوران دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہے۔ بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 04سے06ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سندھ جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم شمال مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گردو نواح میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو، نوکنڈی 47، روہڑی اور دالبندین میں 45ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں