رجسٹرڈ مستحق شہریوں کو 9 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کی ادائیگی شروع

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا بے کہ نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو گزشتہ روز سے 9000 روپے کی بڑھی ہوئی رقم ملنا شروع ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر، جو اس پروگرام کے چیئرپرسن کے طور پر بھی کام کرتی ہیں، نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے جاری مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے لیے امدادی رقم میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے، اسے فی خاندان 9,000 روپے تک لے جایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم 90 لاکھ مستحقین کو جاری کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے یہ وظیفہ 1559 کیمپ سائٹس سے جاری کیا جائے گا جو لوگوں کے لیے خصوصی طور پر قائم کیے گئے ہیں۔ شازیہ نے کہا کہ مستفید ہونے والوں کو ان کے لیے مختص کی گئی پوری رقم وصول کرنی چاہیے اور وہ اس کی رسید بھی طلب کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں