پڑھے لکھے بے روزگاروں کے لیے بڑی خبر، 4 ہزار سرکاری نوکریوں کا اعلان کر دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) سپیکر جان محمد جمالی کی زِیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی نے بجٹ پیش کیا۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023 کے لیے 750 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا جس میں تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافے اور چار ہزار سے زائد نئی سرکاری نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔۔۔۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 65 ارب روپے کم جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ میں 49 ارب روپے اضافہ کر دیا ہے۔۔۔۔

انجینئر زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے، سکول سے باہر بچوں، طلبہ کو تعلیمی وظائف کے منصوبوں کے لیے چھ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔۔۔۔۔بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران سب سے زیادہ تعلیم کے لیے 88 ارب خرچ کیے جائیں گے۔ امن وامان کے لیے 61 ارب، صحت کے لیے 42 ارب روپے رکھے گئے۔۔۔صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجٹ میں 49 ارب روپے کا خسارہ بھی شامل ہے۔ تنخواہوں اور غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 437 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں پر 229 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔۔۔۔۔

close