لاہور(آئی این پی) گجرات میں قتل کرکے کویت فرار ہونے والے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے گجرات پولیس کے حوالے کردیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈائون میں تیزی آگئی، حال ہی میں ایک اور ملزم کو کویت سے گرفتار کرکے وطن لایا گیا ہے جس کے بعد بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی۔
پنجاب پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد کویت فرار ہونے والے اشتہاری یاسر عمران کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا گیا ہے، قتل کے مقدمے میں ملوث خطرناک اشتہاری یاسر عمران دو سال سے گجرات پولیس کو مطلوب تھا۔گجرات پولیس نے ایک ماہ قبل ملزم یاسر عمران کا ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا جس پر ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کو کویت سے گرفتار کرکے لاہور ایئر پورٹ منتقل کیا بعدازاں اسے ایف آئی اے امیگریشن نے گجرات پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کویت کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔دریں اثنا آئی جی پنجاب عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش پیش کی ہے اور سنگین وارداتوں میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈان کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں