سابق گورنر پنجاب کے گھر پر فائرنگ، ایک زخمی

لاہور (پی این آئی) سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔۔۔ فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے ۔۔۔ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں رہائش پذیر لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔۔۔۔ سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں گیراج میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔۔۔۔۔فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ایس پی کینٹ اویس شفیق سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے اور گھر باہر موجود گولیوں کے خول اکھٹے کرکے تفتیش شروع کر دی۔۔۔۔

اس حوالے سے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حربوں سے وکلاء کی تحریک کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں