اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی انتخابات آج جمعہ کو ہونگے،پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز (ن)لیگ کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کریں گی، جنرل کونسل اجلاس میں پارٹی آئین میں بھی ترامیم لانے کا امکان ہے،
سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں شامل کرکے باقاعدہ ونگ کا درجہ دیا جائے گا۔چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایم ایس ایف کی بحالی کا ٹاسک بھی سیکرٹری جنرل کو سونپا تھا، اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال ایم ایس ایف کی بحالی کے حوالے سے فریم ورک پیش کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں