پشاور(آئی این پی)محکمہ لائیوسٹاک خیبرپختونخوانے عیدالاضحی کے موقع پرجانوروں میں کانگو وائرس اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے تمام اضلاع کو مراسلہ ارسال کردیا ۔،جاری مراسلے میں کہا گیا کہ مویشیوں کی نقل وحرکت سے وبا پھیلنے کے امکانات ہیں، قبائلی اضلاع میں چیک پوسٹوں کو مویشیوں کے لیے اضافی سپرے فراہم کیا جائے،مراسلے میں شمالی وزیرستان اور تمام سب ڈویژنز میں چیک پوسٹوں پرعملہ تعینات کرنے کا کہا گیا ہے،
مراسلے کے مطابق مویشیوں سے پھیلنے والی بیماریاں صحت عامہ کے لیے بھی خطرہ ہیں،ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک عالم زیب خان کے مطابق اب تک لمپی اسکن وائرس کی 83ہزار ویکیسن ڈوز خریدی گئی ہیں، مزید ویکسین خریدنے کے لیے محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگے گئے ہیں،ان کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال خیبرپختونخوا میں لمپی اسکن وائرس سے ایک لاکھ 8ہزار مویشی متاثر ہوئے جبکہ 7ہزار مویشی مر گئے تھے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں