پی ٹی آئی رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پی این آئی) رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت ایف آئی اے پراسکیوٹر نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے اعظم سواتی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے عدالت طلب کر رکھا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close