عمران خان کا وہ انتہائی قریبی ساتھی جو12روز کی قید تنہائی پر روپڑا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا انکشاف

فیصل آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے عہدے پر برجمان رہنے والا شخص 12 روز کی قید تنہائی پر روپڑا۔

 

 

 

فیصل آباد میں یوم تکبیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جب حکومت میں تھے تو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے ، پی ٹی آئی والوں کاکہنا تھا کہ کسی صورت بھی مسلم لیگ ن کو سیاست نہیں کرنے دیں گے، اب یہی لوگ رونا دھونا کرکے پارٹی چھوڑ رہے ہیں، ملک میں نفرت کا بیج بونے والا آج اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام میں اصلیت ظاہر ہونے کے بعد ملکی اداروں کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کا منصوبہ بنایا ، مجھے رات کے وقت انٹیلی جنس حکام نے فون پر بتایا کہ کچھ کالز پکڑی گئی ہیں جن میں پلاننگ کی جارہی تھی کہ کسی معروف پی ٹی آئی رہنما کے گھر فائرنگ کرکے خون خرابہ کرنا ہے ، دوسرا پلان یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کرکے اس کا الزام ملکی اداروں پر لگانا ہے۔ اداروں کی بروقت کارروائی نے ان کا گندا منصوبہ ناکام کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں